ابنا: نیٹو نے آج اس حوالے سے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ نیٹو کا ایک فوجی کل افغانستان کے جنوب میں سڑک کے کنارے نصب ایک بم کے دھماکے میں ہلاک ہوا - بیان میں اس فوجی کی شہریت کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے -
رواں سال2012 کے آغاز سے ابتک نیٹو کے 227 فوجی ، طالبان گروہ کے حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں-
افغانستان سے موصولہ ایک اور خبر کے مطابق طالبان کی جانب سے پولیس کی ایک چیک پوسٹ پرآجکے حملے میں 27 افراد ہلاک ہوئے - ہلاک شدگان میں 5 افغان پولیس افیسر اور 22 طالبان شامل ہیں -
.......
/169